ڈی ایچ اے کی اہم شخصیات نے الخدمت گروپ کی حمایت کر دی، میاں طلعت کو کامیاب کرانیکا اعلان 

  ڈی ایچ اے کی اہم شخصیات نے الخدمت گروپ کی حمایت کر دی، میاں طلعت کو کامیاب ...

  

          لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم) ڈی ایچ اے لاہور کی سیاست میں بونچال، چوہان گروپ کے چیئرمین محمد یوسف چوہان، سابق سیکرٹری وسفاری گروپ کے چیئرمین چوہدری مقرب وڑائچ، سابق سینئر نائب صدر صفہ گروپ کے چیئرمین ارشد علی کھوکھر اسٹیٹ زون کے شہزاد بٹ، ڈی ایچ اے کے بڑے گروپ فرینڈز بزنس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے ساتھیوں سمیت اپنا وزن الخدمت گروپ کے پلڑے میں ڈال دیا۔صدراتی امیدوار چیئرمین الخدمت گروپ میاں طلعت احمد کے پینل کو کامیاب کرانے کا اعلان،فرینڈز بزنس ڈی ایچ اے کی طرف سے غیر مشروط حمایت کے اعلان پر میاں طلعت احمد کا اظہار تشکر، ڈی ایچ اے میں  پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف چوہان نے ڈی ایچ اے کے مسائل کا واحد حل میاں طلعت احمد کے پینل کی کامیابی کو قرار دیتے ہوئے کہا الخدمت گروپ نے میرٹ پر اچھا پینل دیا ہے۔ امید کریں گے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل حل کے لیے منظم جہدجہدکریں گے۔فرینڈز بزنس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ ہوئے کہا 2018ء میں کامیاب ہونے والوں نے ٹریڈ کے 3سال ضائع کر دئیے۔ موجودہ حالات میں میاں طلعت احمد بہترین چوائس ہیں۔ سفاری گروپ کے چیئرمین سابق سیکرٹری چوہدری مقرب وڑائچ نے کہابہت وقت ضائع ہو گیا آئیں ملکر ایسوسی ایشن کو ڈی ایچ اے کی دوبارہ ایسوسی ایشن بنائیں۔ سابق سینئر نائب صدر ارشد علی کھوکھر نے الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا الخدمت گروپ  نوجوانوں اور بزرگوں کو ملا کر بنایا گیا پینل خو بصو ر ت اور حسین امتزاج ہے دل وجان سے کامیات کرائیں گے۔ چیئرمین الخدمت گروپ صدراتی امیدوار میاں طلعت احمد نے ڈی ایچ اے کے ماتھے کا جھومر چیئرمین چوہان گروپ محمد یوسف چوہان، چوہدری مقرب وڑائچ، شہزاد بٹ، ارشد علی کھوکھر، ڈاکٹر خالد محمود چوہدری کی قیادت میں فرینڈز بزنس گروپ کیطرف سے الخدمت گروپ کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا دوستوں نکی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے جان کی قربانی تک سے دریغ نہیں کروں گا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -