ملک سیف الملوک کا حلقہ کا دورہ،مچھر مار سپرے کرایا

ملک سیف الملوک کا حلقہ کا دورہ،مچھر مار سپرے کرایا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)  مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے مد نظر رکھتے ہوئے اپنے حلقے میں ڈینگی سپرے کا اہتمام کروایا اس موقع پر انہوں نے خود ڈینگی سپرے کرنے والی ٹیموں کے ہمراہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی رہنمائی میں گلیوں دوکانوں اور گھروں میں سپرے کروایا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور اس جیسے موذی مرض سے بچنا چاہیے لیکن ہمیں افسوس ہے کی موجودہ حکومت نے آج تک صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا۔

 اور ان کے دور میں بیماریاں بھی پروان چڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ڈینگی مچھر کے لیے باقاعدہ طور پر سپرے کروائے جاتے تھے اور خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کو مات  دی گئی انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن ہمیشہ کام کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہم نے آج بھی اپنے حلقے کی عوام کا خود خیال رکھتے ہوئے ڈینگی سپرے کروایا ہے انہوں نے کہا کہ میری اپنے حلقے کی عوام سے گذارش ہے کہ وہ ڈینگی سپرے کرنے والی ٹیم کے سا تھ تعا ون کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -