ماروی پسنجر اور ثمن سرکار ایکسپریس کو مختلف شہروں کیلئے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

ماروی پسنجر اور ثمن سرکار ایکسپریس کو مختلف شہروں کیلئے دوبارہ چلانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر) چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثاراحمد میمن نے کھلی کچہری میں عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے (335UP/336DN) ماروی پسنجر کو میرپور خاص۔کھوکھراپار۔میر پور خاص اور (155UP/156DN) ثمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد۔میر پور خاص۔حیدرآباد کے درمیان دوبارہ بحال کر کے چلانے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق(335UP) ماروی پسنجر کھوکھرا پار سے 16 اکتوبر کو صبح 6 بجے روانہ ہو کر اپنے روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی۔اسی طرح (336DN) 15 اکتوبر کو شام 5بجے میرپورخاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ (155UP) ثمن سرکار ایکسپریس 15اکتوبر کو سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر حیدرآباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی۔
اسی طرح(156DN) 16 اکتوبر کو میرپورخاص سے صبح 10بجے روانہ ہو کر صبح 11 بجکر 10 منٹ پر حیدرآباد پہنچا کرے گی۔16اکتوبر سے یہ دونوں ٹرینیں ریگولر بنیادوں پر روزانہ چلا کریں گی۔یہ دونوں ٹرینیں 5 اکانومی اور ایک ٹی ایل وین پر مشتمل ہو ں گی۔