کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑے سٹور سیل،مینجر گرفتار
لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی چینی، آٹا اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی انسپکشن جاری، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی ایچ اے فیز 05 کا دورہ کیا۔ چینی، آٹا، پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں کا جائزہ لیا، ایچ کے بی ایکسپریس، جی وی سٹور اور سپر سپاٹ ٹی بلاک ڈی ایچ اے کو سیل کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے نعمت خانہ، یورو سٹور اور نیو رائزن سٹور پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے یورو سپر سٹور کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے اکبری سٹور پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن کی،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مینجر کو گرفتار کر لیا۔