گوجرہ کے قریب موٹروے پر لڑکی  سے اجتماعی بداخلاقی کا واقعہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نوٹس

گوجرہ کے قریب موٹروے پر لڑکی  سے اجتماعی بداخلاقی کا واقعہ وزیراعلیٰ عثمان ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرہ کے قریب موٹروے پر لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی  اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -