نورمقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد 

نورمقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہرجعفرسمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہرظہور سمیت دیگرچھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کچہری عدالت پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ تمام ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ 20 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں۔

نور مقدم کیس

مزید :

صفحہ آخر -