ترک سماجی تنظیم کے تعاون سے لاہور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ترک سماجی تنظیم کے تعاون سے لاہور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت ترک سماجی تنظیم ٹکا کے تعاون سے ٹاؤن شپ لاہورمیں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یردکل نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی چارے اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔ ترکی کی جانب سے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی یہاں ایک اہم مسئلہ ہے، ٹکا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹ سے ہمارے پاکستانی بھائیوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ انشاء اللہ مستقبل میں مزید پانی کے منصوبے بھی لگائے جائیں گے۔ سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید احسان اللہ وقاص نے اپنے خطاب میں بتایا کہ الحمد اللہ آج170واں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جدید آر او فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے روزانہ سینکڑوں اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ ساتھ صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 11103صاف پانی کے منصوبے مکمل کئے گئے جن سے روزانہ36لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ترک کونسل جنرل ایمراز بے، کوآرڈی نیٹر ٹکا پاکستان گوکھان امت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن خبیب بلال، صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی چیئرمین آب پاک اتھارٹی پنجاب ڈاکٹر شکیل اے خان، ایم ڈی واسا زاہد عزیز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے دیگر حاضرین نے بھی خطاب کیا۔

 ترک سماجی

مزید :

صفحہ آخر -