ریلوے مسافروں کیلئے ٹرینوں   کا موسم سرما کا نیا ٹائم ٹیبل آج  سے نافذ العمل ہوگا 

 ریلوے مسافروں کیلئے ٹرینوں   کا موسم سرما کا نیا ٹائم ٹیبل آج  سے نافذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(لیڈی رپورٹر) ریلوے مسافر وں کے لئے سفر کرنے کے لئے مسافر ٹرینوں کا موسم سرما کا نیا ٹائم ٹیبل آج سے نافذ العمل ہوگا۔ریلوے ترجمان کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ملت ایکسپریس (17UP/18DN) کو جہانیاں اور دنیاپور ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر اپ اینڈ ڈاؤن کی 9 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے  سٹاپ ختم ہونے والی ٹرینوں میں خیبر میل (2DN) کا خیرپور ریلوے اسٹیشن، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس (25UP/26DN) کا سرہاری ریلوے اسٹیشن، اٹک پسنجر (201UP/202DN) کا ہوہن برج ریلوے اسٹیشن،جنڈ پسنجر (203UP/204DN) کا کنجور ریلوے اسٹیشن، موہنجوداڑو پسنجر (213UP/214DN)کا انرپور، بڈھا پور، گوپانگ، کھنوٹ، منجند، سن، بوبک روڈ اور خداآباد کے نام شامل ہیں۔اس طرح ملت ایکسپریس (17UP/18DN)کا ملتان سے روٹ تبدیل کرکے براستہ لودھراں،جہانیاں، خانیوال سے کراچی جائے گی اور دھابیجی اور میرپور خاص کے درمیان شاہ لطیف ایکسپریس (151UP/152DN) کو بحال کردیاگیا  جبکہ دو اپ اور ایک ڈاؤن ٹرین کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی نئے اوقات کے مطابق مہران ایکسپریس (150DN) میرپور خاص سے صبح 5 بجے چلنے کے بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ اٹک پسنجر (201UP) ماڑی انڈس سے صبح 3بجکر 30 منٹ کی بجائے 3 بجے روانہ ہوگی اور موہنجوداڑو ایکسپریس (213UP) کوٹری سے صبح 7 بجے کی بجائے صبح 10 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے(335UP/336DN) ماروی پسنجر کو میرپورخاص،کھوکھراپار،میرپور خاص اور (155UP/156DN) ثمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد،میر پور خاص،حیدرآباد کے درمیان دوبارہ بحال کر کے چلانے کا فیصلہ کیا   ماروی پسنجر(336DN)  15 اکتوبر کو شام 5بجے میرپورخاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی  ثمن سرکار ایکسپریس(155UP)   15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پرحیدرآباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی  ماروی پسنجر(335UP) کھوکھرا پار سے 16 اکتوبر کو صبح 6 بجے روانہ ہو کر اپنے روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی ثمن سرکار ایکسپریس(156DN) 16 اکتوبر کو میرپورخاص سے صبح 10بجے روانہ ہو کر صبح 11 بجکر 10 منٹ پر حیدرآباد پہنچا کرے گی  16اکتوبر سے یہ دونوں ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلا کریں گی۔ دونوں ٹرینیں 5 اکانومی اور ایک ٹی ایل وین پر مشتمل ہو ں گی۔
ریلوے ٹائم ٹیبل

مزید :

صفحہ آخر -