الیکشن کمیشن، گریڈ 21، 20 اور 19 کے 26افسران کے تبادلوں کے احکامات

 الیکشن کمیشن، گریڈ 21، 20 اور 19 کے 26افسران کے تبادلوں کے احکامات

  

   اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے گریڈ 21گریڈ 20 اور گریڈ 19کے 26 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، فیاض حسین مراد کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جبکہ سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ  تعینات کیا گیا ہے،ہارون خان شنواری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21میں تعینات صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اسلام آباد سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 20کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد جاوید خان کو جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا،گریڈ 20کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حلقہ بندی جاوید رحمت خان کوجائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندہ، گریڈ 20کے جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو گریڈ 21میں ترقی دیکرصوبائی الیکشن کمشنر سندہ،گریڈ 20میں تعینات جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ محمد ہارون خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اسلام آباد،گریڈ 20کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ون عبدالقیوم شنواری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ٹو،گریڈ 20کے جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرمحمد فیاض حسین مراد کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان،گریڈ 21کے صوبائی الیکشن کمشنر سندہ اعجاز انور چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ون اسلام آباد،گریڈ 19کے ڈائریکٹر طاہر محمود کو گریڈ 20میں ترقی دیکرجائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹہ علی اصغر سیال کو گریڈ 20میں ترقی دیکرجائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنر لاہور عابد حسین کو گریڈ 20میں ترقی دیکرجائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آبادسائیں بخش چنڑکو گریڈ 20میں ترقی دیکرجائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، گریڈ 19کے ڈائریکٹر ریسرچ منصوبہ بندی و اورسیز عدنان بشیر کو ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنرہزارہ سردار جہانزیب کو ریجنل الیکشن کمشنرمردان گریڈ 20کے جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرسندہ سید وسیم احمد جعفری کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن سندہ، گریڈ 19کے ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان طاہر حسین کو ریجنل الیکشن کمشنررکھشان،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آبادحماد اعجاز کو ریجنل الیکشن کمشنر لورا لائی،گریڈ 19کے ڈائریکٹرپی ای سی پنجاب شبر عباس بخاری کو ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنرپشا?رفضل حکیم کو ریجنل الیکشن کمشنرمالاکنڈ،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنرساہیوال عبدالحمید کو ڈائریکٹر الیکشن پی ای سی پنجاب،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنرشہید بے نظیر آبادعبدالرحمن آرائیں کو ریجنل الیکشن کمشنرٹھٹہ،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنربہاولپورعلی عبداللہ خالدکو ریجنل الیکشن کمشنرحیدرآباد،گریڈ 19کے ریجنل الیکشن کمشنرسکھر محمد شاہد کو ریجنل الیکشن کمشنربہاولپور،گریڈ 19کے ڈائریکٹرپی ای سی خیبر پختونخواسعید احمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر پشاور،گریڈ 19کے ڈائریکٹرمانیٹرنگ عزیز بہادر کو ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ اور گریڈ 18کے ڈی ای سی گوجرانوالہ محمد اکرم کو ترقی دیکرگریڈ 19میں ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔۔۔اعجاز خان#/s#

 الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -