نااہل بڑے میاں نے کوئی ایک شوگر رپورٹ پبلک نہیں کی،شہباز گل 

 نااہل بڑے میاں نے کوئی ایک شوگر رپورٹ پبلک نہیں کی،شہباز گل 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ بحیثیت مجموعی سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے۔ شہباز گِل نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو انہوں نے اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی شعبوں کی طرح شوگر انڈسٹری میں بھی شریف خاندان نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا۔ شہباز گِل نے کہا کہ نااہل بڑے میاں نے کوئی ایک شوگر رپورٹ پبلک نہیں کی، عمران خان نے پہلی مرتبہ معاملے کی فورینزک تحقیقات کا حکم دیا ہے۔  شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ نے اپنے 5 سال میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -