نابینا افراد کے دھرنے کا تیسرا روز  مال روڈ کے تاجروں نے رکاوٹیں ہٹاکرسڑک کھلوا دی

نابینا افراد کے دھرنے کا تیسرا روز  مال روڈ کے تاجروں نے رکاوٹیں ہٹاکرسڑک ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نابینا افراد کے دھرنے کا تیسرا روز، مال روڈ تاجرایسوسی ایشن نے رکاوٹیں ہٹاکرسڑک کھلوا دی۔ سڑک کھلوانے پر نابینا افراد اور تاجرگتھم گتھا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بصارت سے محروم افراد کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرو، نئی نوکریاں دو۔ شہر کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر رکھی تھی۔ لیکن اب مال روڈ تاجرایسوسی ایشن نیرکاوٹیں ہٹاکرسڑک کھلوا دی۔سڑک کھلوانے پرنابینا افراد اور تاجرگتھم گتھا ہوگئے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔نابیناافراد سڑک پرلیٹ گئے،جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرناہوگاکے نعرے لگاتے رہے۔

نابینا

مزید :

صفحہ آخر -