خواتین ووٹرر جسٹریشن اور انتخابات کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارلیمنٹرین کردار ادا کریں: عمر حمید

خواتین ووٹرر جسٹریشن اور انتخابات کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارلیمنٹرین کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           پشاور (سٹی رپورٹر) خواتین  کی ووٹر رجسٹریشن اور  انتخابات میں ٹرن آوٹ بڑھانے میں  پارلیمینٹرین اپنا بھر پور کردار ادا کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ اس  خصوصی مہم میں تعاون کریں،   ان خیالات کا اظہار  سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان  عمر حمید خان نے خیبر پختونخوا  اسمبلی  میں  انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو کم کرنے کے حوالہ سے ہونیوالے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کا انعقاد یو اینڈی پی نے کیا تھا، جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر محمود جان نے کی، جبکہ وویمن کاکس کی چئیر پرسن سمیرا شمس،  اراکین صوبائی اسمبلی،  ایڈیشنل ڈائریکٹر  جنرل  جینڈر افئیرز  نگہت صدیق،  ڈی جی نادرا،  جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن  ہارون خان شینواری، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، الیکشن محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشن خوشحال زادہ، پی آر او سہیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فہد علی شاہ  سمیت  سول سوسائٹی کے نمائیندوں نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، عمر حمید خان  نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق زیادہ ہے، جسے کم کرنے کے لئے  ہم سب  کو ملکر کام کرنا ہوگا،   انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز دفاتر میں جینڈر ورکنگ گروپ کے ممبران کے تعاون سے  اس مشن کو  تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا بنیا دی مقصد   ملک میں  مضبوط انتخابی عمل کا فروغ ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے  جیندر گروپ کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں بھی قایم کی ہیں، جن میں ہر ماہ  انتخابی عمل سے متعلق  مختلف  مسائل زیر بحث لائے جاتے ہیں، اور عوام میں آگاہی مہم  چلایا  جاتا ہے،  عمر حمید خان نے پارلیمینٹرین  کو الیکشن کمیشن کے  جینڈر ورکنگ گروپ اور  الیکشن کمیشن کی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں میں اپنی تجاویز اور آراء پیش کرنیکی دعوتدی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  انتخابات میں خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی شمولیت کو بڑھانے کے لئے  کاوشیں جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ووٹر رجسٹریشن مہم پر عمل پیرا ہے،  انہوں نے کہا کہ ووٹ رجسٹریشن کے علاوہ ووٹ ڈالنا نہایت ضروری ہے۔ تاکہ ملک میں صحیح اور حقیقی معنوں میں ایک پائیدار جمہوری نظام تشکیل پاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بناے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم سب  کو مل جلکر بالخصوص خواتین کی ٹرن آوٹ  بڑھانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے۔  اس سے پہلے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر افئیرز نگہت صدیق نے خواتین کی رجسٹریشن مہم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،  اور ووٹ کی  اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور  کہا کہ  خواتین، اقلیتوں، افراد باہم معذوری اور تمام محروم  طبقات کی انتخابی عمل میں نشرکت کو یقینی بنانے کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی  متحرک کردار ادا کریں، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے  بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور تجاویز پیش کیں،  ڈپٹی سپیکر  محمود جان نے آخر میں الیکشن کمیشن، نادرا اور یو این ڈی پی کی جانب سے مشاورتی اجلاس کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔