انسانی حقوق کا تحفظ اور امن کو سپورٹ کرنا اولین ترجیح: چودھری سرور 

انسانی حقوق کا تحفظ اور امن کو سپورٹ کرنا اولین ترجیح: چودھری سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے یورپی پار لیمنٹ انسانی حقوق کمیٹی کی چیئر پر سن ماریہ ارینہ اور یورپی پارلیمنٹ ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فارن افیئرز کمیٹی کی رکن یا وئیر ناٹ سمیت 15سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں۔یورپی اراکین پار لیمنٹ کی جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے جمعرات کے روز دورہ یورپ کے دوران برسلز میں فرانس کے رکن یورپی پارلیمنٹ ہرویوون،ورجنی یورون،یونان سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ایمانیوئل فریگوس،فرانس سے ممبریورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا،اسپین سے ممبر یورپی پارلیمنٹ جورڈی سول اورپولینڈ سے رکن یور پی پارلیمنٹ وٹولڈسمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں،جس میں جی ایس پلس سٹیٹس میں تو سیع،افغان امن عمل،دہشت گردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور یورپی اراکین پار لیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں اور آج یورپی پارلیمنٹ اراکین کی اکثر یت جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر پاکستان کی سپورٹر بن رہی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور امن کو سپورٹ کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا دورہ ہر لحاظ سے پاکستان کے لیے کامیاب رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گا وہ یورپی یونین اور خطے کے ممالک سے مشورے سے کریگا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اوراس میں پیش پیش رہاہے۔چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان نے نیشنل کمیشن آن ویمن اسٹیٹس اور نیشنل کمیشن آ ن چائلڈ رائٹس قائم کیاہے جبکہ نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس بھی پاکستان قائم کرچکاہے۔ گورنرنے کہا کہ پاکستان میں خواتین او ر اقلیتوں سمیت سب کو بنیادی حقوق کی سو فیصد فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور معاشی میدان میں بھی پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

چودھری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -