بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل  نے ٹریننگ سکول میں خود کشی کرلی

بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل  نے ٹریننگ سکول میں خود کشی کرلی

  

مہاراشٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ٹریننگ اسکول میں خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ریاست مہاراشٹرا میں ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ سکول میں خودکشی کرلی، خاتون لیفٹیننٹ کی لاش ٹریننگ سکول کے کمرے سے برآمد ہوئی جہاں انہوں نے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کا تعلق اترکھنڈ سے ہے اور ان کو جے پور میں تعینات کیا گیا تھا، خاتون لیفٹیننٹ کی شادی بھی کرنل رینک کے آفیسر سے ہوئی تھی جس کے ساتھ طلاق سے متعلق معاملات چل رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون لیفٹیننٹ نے خودکشی اپنے گھریلو مسائل کے باعث کی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

 خود کشی

مزید :

صفحہ آخر -