کمشنر پشاور ریاض محسود کے زیر صدارت ڈینگی صورتحال بارے اجلاس

  کمشنر پشاور ریاض محسود کے زیر صدارت ڈینگی صورتحال بارے اجلاس

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر پشاور میں ڈینگی صورتحال پر قابو پانے اور جاری اقدامات میں تیزی لانے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈسٹرکٹ ہیلتھ پشاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور کو ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ متاثرہ علاقوں میں 16 گاڑیوں کے زریعے تین اوقات میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے سپرے کیا جائے گا اس علاوہ پورے پشاور میں دو اوقات میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ہاٹ سپاٹ قرار دیں گے مقامات پر میڈیکل کیمپوں کی تعداد بھی دگنی کرنے کے فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے تمام تر اقدامات کی براہ راست نگرانی فیصلہ کرتے ہوئے کل بروزِ جمعہ سے متاثرہ علاقوں سربند،اچینی،سفید ڈھیرئی اور تحکال کا دورہ کرنے اور صورتحال مانیٹر کرنے کا اعلان کیا کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا کہ دورے کے دوران کسی بھی جگہ سے شکایات موصول ہوئی اس علاقے کے پوری ٹیم کو فارغ کردیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -