پشاور‘ منشیات کے دھندے  میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور‘ منشیات کے دھندے  میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلر بھی شامل ہیں جو موٹر کارکے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،کاروائیوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر7 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 300 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران تھانہ پھندو،تھانہ حیات آباد، تھانہ پشتخرہ اور تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزمان محمد آیاز حسین ولد غلام حسین، عبد اللہ ولد ودان، عرفان، شہزاد اور دانش ولد وکیل کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں منشیات موٹر کا ر کے پنجاب سمگل کرنے والا بھی شامل ہے جس کا تعلق پنجاب سے ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے