قبائلی عمائدین کی شکایت  پر ایس ایچ او توئی خلہ  کیخلاف انکوائری آفیسر مقرر 

 قبائلی عمائدین کی شکایت  پر ایس ایچ او توئی خلہ  کیخلاف انکوائری آفیسر ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے قبائلی مشران کی شکایت پر ایس ایچ او  توئی خلہ کے خلاف انکوائری آفیسر مقرر کرکے تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے۔  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خانزیب کے ساتھ سلیمان خیل قبائل کے مشران نے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او توئی خلہ کتب خان نے آیک  مقامی شخص نذر دین سلیمان خیل کے خلاف غلط اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس ڈی پی او وانا محمد اسماعیل کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحریری اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -