مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ کیا جائے گا 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ کیا جائے گا 

  

 

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل عام، گرفتاریوں،غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اورمسلمان ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاج کیلئے آج مکمل ہڑتال اوربلیک آؤٹ کیاجائیگا کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی جبکہ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی حریت کانفرنس نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے میزبان ملکوں کے دارالحکومتوں میں کل شام7 سے رات 9 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ کریں اور بھارت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ حریت کانفرنس نے پورے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریوں، ظلم و تشدد اور املاک کی توڑپھوڑ کی اقوام متحدہ کی زیرنگرانی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے  حریت رہنماء محمد یوسف نقاش، جموں وکشمیر ایمپلائیز موومنٹ اور جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانا ت میں کہاہے کہ بھارت نے بین االاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے کے عوام پر ظلم وتشدد کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت غیر قانونی طورپر نظربند تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائی کابھی مطالبہ کیا دریں اثنا بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے“نے مقبوضہ علاقے میں چھاپوں کے دوران سرینگر، بڈگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں متعدد افراد گرفتار کر لیے این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں کے دوران لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے سول سوسائٹی کے ارکان نے کشتواڑ میں طبی سہولیات کی کمی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں مظاہرہ کیا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے نئی دلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے محض پروپیگنڈہ پر زور دینے پرمودی حکومت کی مذمت کی انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے  11اکتوبر کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی گجن سنگھ کی بیوہ نے بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو پورا کرے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پیجاب سے تعلق رکھنے والی ہر پریت کور نامی بیوہ نے مودی سے استفسار کیا کہ وہ اقتدار کیلئے دوسروں کے بیٹو ں کو کیوں قتل کروا رہے ہیں دھربھارتی سپریم کے سابق جج Rohinton Fali Nariman نے نئی دلی میں ایک تقریب سے اپنی تقریر میں عدالت عظمی پر زور دیا کہ بغاوت کے قانون اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے“کی خطرناک شقوں کو ختم کرے۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -