الائیڈ ہیلتھ سائنسز سنٹر الائیز ڈایڈ مشن ٹیسٹ اتوار 17اکتوبر کو ہوگا

  الائیڈ ہیلتھ سائنسز سنٹر الائیز ڈایڈ مشن ٹیسٹ اتوار 17اکتوبر کو ہوگا

  

          پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیئیسنٹرالائیزڈ ایڈمشن ٹیسٹ   اتوار 17اکتوبرکو اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواکے گیارہ امتحانی سنٹرز میں منعقد ہوگا۔ کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کے ایم یو انڈرگریجویٹ پروگراموں جن میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس اسپچ اینڈ لینگو یج پتھا لوجی، بی ایس آکوپیشنل تھراپی ، بی ایس آڈیالوجی، بی ایس پروستیٹکس اینڈ آرتھوٹیکس سائنسز، بی ایس نرسنگ سائنسز، بی ایس پیرامیڈیکل سائنسز اور بی ایس پبلک ہیلتھ،بی ایس آپٹومیٹری،بی ایس نیوٹریشن، بی ایس مائیکروبیالوجی برائے سیشن-22 2021 شامل ہیں میں داخلوں کے لیئے سنٹرالائیزڈ ایڈمشنٹیسٹ   اتوار 17اکتوبرکوصبح 9 بجے صوبے کے دس امتحانی سنٹرزکے علاوہ کام ویو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایف 8مرکز اسلام آباد میں بیک وقت منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کے سلسلے میں تمام طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپ جاری کیئے جا چکے ہیں جب کہ طلباء وطالبات کوجاری کی گئیں ہدایات میں کہاگیا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ(رول نمبر سلپ)کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل قومی شناختی کارڈیا فارم ب لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔طلباء وطالبات کو ان کے وسیع ترمفاد اور کسی بھی قسم کی قانونی وانضباطی کاروائی سے بچنے کے لیئے اپنے ہمراہ کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون، سما رٹ واچ،لیپ ٹاپ،کتب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ وہ تما م اشیاء اور مواد سا تھ لانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے جوٹیسٹ میں معا ون ثا بت ہو سکتی ہیں بصورت دیگر خلاف ورزی کر نے والوں کاٹیسٹ منسوخ کیاجائے گا۔ طلباء وطالبات کو رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے متعلقہ ٹیسٹ سنٹرز میں صبح ساڑھے سات بجے تک پہنچنے کے علاوہ اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائینٹرلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیسٹ سنٹرز کے گیٹ صبح ساڑھے آٹھ بجے بند کردیئے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ صبح نوبجے   شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ 100ایم سی کیوزاور 100 نمبروں کے تین حصوں بیالوجی 40 فیصد، کیمسٹر ی 35فیصداور فزکس 25فیصدپر مشتمل ہوگا جبکہ ٹیسٹ کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا جس میں کوئی منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔ٹیسٹ کا نصاب صوبے کے تمام سیکنڈری بورڈز کے ایف ایس سی کے سمارٹ کورس پر مشتمل ہوگا جو کے ایم یو کی ایڈمشن ویب سائیٹ پربھی دستیا ب ہے۔مذید براں تمام امیدواران کو این سی او سی کی کوویڈ19کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت فیس ماسک لازماً پہن کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -