باچا خان یونیورسٹی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش

      باچا خان یونیورسٹی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) باچا خان یو نیورسٹی چارسدہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کی ہدایت پر یونیورسٹی میں انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز سپورٹس گالوں کے لئے ٹرائلز یو نیورسٹی میں تین دن تک زور و شور سے جاری رہے اور کل اختتام پذیر ہوگئے۔باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے لئے ٹرائلز میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبا ء  و طالبات کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے ٹیمو ں کا حصہ بنا یا جائے گا۔ٹرائلز کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبانہ خٹک کر رہی تھی جبکہ سپورٹس کمیٹی کے ممبران ڈین آف فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید سلیم شاہ، ڈائریکٹر اے ایس آر بی عبدللہ خان، آمنہ بی بی اور خیر الامین وقتا فوقتا ٹرائلز کے دوران مختلف کھیلوں کا جائزہ لیتے رہے۔ٹرائلز کا مقصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر یونیورسٹیز گیمز میں حصہ لینے کے لئے باچا خا ن یونیورسٹی چارسدہ کے لئے مختلف کھیلوں کے لئے ٹیمیں تیار کرنا ہے۔یہیں ٹیمیں یونیورسٹی کے ساتھ ایفی لیٹڈ کالجز کے درمیان نومبر،2021 میں ہونے والے سپورٹس گا لا میں بھی حصہ لیں گی۔وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کمیٹی ممبران کو سختی سے ہدایا ت جاری کی ہیں کہ جن جن کھیلوں میں فیمیل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کے لئے معاشرے کے اقدار کے عین مطابق سہو لیا ت فراہم کریں تاکہ انہیں کھیل کھلنے اور ٹرائلز دینے دران کسی دقت کا سا منا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -