ٹیپ اور ہوپ کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات

ٹیپ اور ہوپ کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ اور ہوپ کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی ار اے) کے چیئرمین سے ملاقات۔ ٹیپ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین محمد الیاس کی قیادت میں ڈاکٹر شریف بلوچ، آغا طارق سراج، فیاض احمد، سیدیوسف رضوی شامل تھے ہوپ کی نمائندگی ایگزیکٹو ممبر سعید احمد ملک نے کی ریونیو اتھارٹی نے ٹیپ اور ہوپ سے مشترکہ ورکشاپ کی تجویز دے دی ٹیپ اور ہوپ سے دو سال سے حج،عمرہ اور ائیر لائنز کی بندش کے باوجود پی ار اے کے ٹیکس نوٹسز جاری ہونے کے حوالے سے تحفظات سے اگاہ کیا جس پر چیئرمین پی اراے نے کہا ہم کرونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے سے اگاہ ہیں۔ ٹریول ایجنٹ اور حج آرگنائزر رجسڑڈ ہوں اور ہماری ویب سائٹ پر جاکر بزنس رپورٹ میں نل کا اندراج کریں زبر دستی نہیں کریں گے جتنا کاروبار ہو گا اتنا ٹیکس لیں گے۔ 

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -