پی پی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے‘ امجد علی آفریدی 

  پی پی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے‘ امجد علی آفریدی 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی صرف اعلانات پر نہیں عملی اقدامات اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے گزشتہ 8 سالوں میں تبدیلی سرکار ایمرجنسی کے باوجود تعلیمی میدان میں کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور پی کے 80 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی امجد خان آفریدی نے کمال خیل میں مڈل سکول کی ہائی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کمال خیل کی عوام سے بچوں کے لیے ہائی سکول کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو آج اللہ کی مہربای سے پورا ہوا کیوں کہ ہم نے کبھی عوام سے ایسا وعدہ نہیں کیا جو ہم پورا نہ کر سکیں ملک امجد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے صوبے میں صحت اور تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی ہونے کے باوجود کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکی جس کی واضح مثال استرزئی گرلز کالج ہے جو اے این پی اور پی پی پی کے دور میں شروع ہوا مگر آج بھی مکمل نہ ہو سکا بدقسمتی سے ہمارا مقابلہ ایسی طاقتوں سے ہے جن میں خود بھی کام کرنے کی صلاحیت موجود نہیں اور ہمارے کاموں میں بھی روڑے اٹکاتے ہیں امجد آفریدی نے کہا کہ آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں حلقہ 80 کے باقی ماندہ تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا کر عوام سے دشمنی نہ کریں بلکہ مجھ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے لا کر عوام کی خدمت کریں کیوں کہ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ حلقہ پی کے 80 کی غیور عوام 2023 کے انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی اس سے قبل کمال خیل آمد پر صوبائی ممبر اسمبلی کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -