چکدرہ میں اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی کیمپ

  چکدرہ میں اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی کیمپ

  

چکدرہ (تحصیل رپورٹر ) تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے عوام کو بے روزگار کیا ہر پندرہ دن بعد پیٹرول مہنگا کیا جاتا ہے عمران خان کنٹینر پر کہتے تھے کہ غربت کو ختم کرونگا تو اس نے غریب کو ختم کیا جب مہنگائی اور ٹیکس لگا دی جائے تو سمجھو کہ وزیر اعظم چور ہے تو عمران خان کو نسا نام دینا چایئے حسین شاہ خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نشنل پارٹی نے چکدرہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جس میں پی پی پی کے تحصیل صدر قیصر علی خان اور خورشید علی خان کی قیادت میں،قومی وطن پارٹی کے ضلع صدر باچا حسین کی قیاد ت اور انجمن تاجران ادینزائے کے صدر خواجہ فیض الغفور کی قیادت میں خصوصی شرکت کی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی ضلعی صدر ایم پی اے حاجی بہادر خان۔ باچا خان ٹرسٹ کے بورڈ آف گونر کے ممبر واصل خان، لطیف احمد باچا سعودی عرب اے این پی تنظیم کے صدر ملک سید زمان خان،تحصیل صدر اللہ داد خان،جنرل سیکرٹری عبید الرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر ووٹ لیکر حکومت بنائی  لیکن بدقسمتی سے ملک میں ناتجربہ کار حکمرانوں سے ائے روز پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کیساتھ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نہیں سھنبال سکا جس کی وجہ سے ملک میں اشیا ء خوردنی اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ غریب عوام اور سفید پوش طبقے کی بس سے باہر ہوچکاہے جس کی وجہ سے لوگ ائے روز خودکشیوں پر مجبور ہو ئے ہیں کپتان کی ناہلی اور کمزور معاشی ٹیم کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی طوفان برپا ہوچکا ہے،ملک میں آج  غریب کے بعد سفید پوش طبقہ کا بھی مہنگائی کے سامنے رونا شروع ہوچکا ہے ملا کنڈ ڈویژن میں ٹیکس معاف ہونے کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر سخاکوٹ میں پہلی دفعہ  ایف بی ار کا باضابطہ افس کھل گیا ہے مقریرن نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ مہنگائی کوفوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -