چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک پلان کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک پلان کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

  

پشاور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے  تشکیل کردہ ٹریفک پلان جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے موٹروے, رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر ٹریفک حکام اور دیگر نفری سے ملاقاتیں کیں اور ڈائیورژن پلان کو چیک کیا جبکہ ٹریفک نظام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور شہر میں کسی بھی جگہ رش نہ بننے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ آج بند ہے تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے سے پشاور شہر میں داخل ہونے والے افراد چارسدہ روڈ براستہ نادرن بائی پاس یا جی ٹی روڈ براستہ نادرن بائی پاس کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا کے سائٹس مکمل طور پر فعال ہیں جس سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ایف ایم ریڈیو 88.6 پر بھی شہریوں کو ٹریفک کی روانی اور متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے جلسے کے دن غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رش سے بچنے کے لئے براستہ موٹروے پشاور آنے والے حضرات رشکئی (مردان) یا چارسدہ انٹرچینج سے اتر کر جی ٹی روڈ یا چارسدہ روڈ استعمال کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -