واردات کی غرض سے  موجود ملزمان گرفتار، اسلحہ  اور موٹر سائیکل برآمد

  واردات کی غرض سے  موجود ملزمان گرفتار، اسلحہ  اور موٹر سائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان مسلح حالت میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے جو پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سارے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خزانہ سلیم خان کو اطلاع ملی تھی کہ بمقام نادرن بائی پاس چند مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود چھ مسلح ملزمان نصیر ولد غلام دوست سکنہ ابراہیم آباد،سلمان ولد سلطان سید سکنہ رحیم آباد، عبد الرحیم ولد فتح سید،سلیم ولد روضی خان ساکنان چرگو کلے،عرش اللہ ولد اجمد علی سکنہ گلشن کالونی اور ہارون ولد نیاز گل سکنہ گلاب ٹاون کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جن سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے