ملاکنڈ یونیورسٹی کو جدید خطوط استوار کرنا مشن ہے: وی سی 

    ملاکنڈ یونیورسٹی کو جدید خطوط استوار کرنا مشن ہے: وی سی 

  

          چکدرہ (تحصیل رپورٹر) دنیا میں وہی قوموں نے ترقی کی جو زیور تعلیم سے اراستہ ہو یونیورسٹی آف ملاکنڈ کو دنیا میں اعلی مقام دلانا اور جدید خطوط پر استوار کرنا میرا میشن ہے طلباء کو جدید سہولیات دینگے پروفیسر ڈاکٹر گل زمان۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں طلبہ کو جدید سہولیات دیکر تعلیم سے روشناس کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر گل زمان وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ملاکنڈ یونیورسٹی نے شعبہ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں جدید سہولیات اور وقت کے تقاضوں سے ہم اہنگ جدید TV سٹوڈیو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملا کنڈ یونیورسٹی تعلیمی میدان میں تمام فیکلٹی کو جدید سہولیات دیکر وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید علوم سے روشناس کر نے اور اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر نے میں ہرقسم کا تعاون کر رہی ہے جس کا زندہ ثبوت جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں جدید پروڈکشن سٹو ڈیو کا قیام ہے جس کے بدولت جرنلزم کے طلباء ملک میں صحافت کے میدان میں اپنے ہنر اور قابلیت کے جوہر دکھانے کے قابل ہوجائینگے اس موقع پر جرنلزم ڈپا رٹمنٹ کے فدا اللہ نے ملاکنڈ یونیورسٹی میں پروڈکشن سٹوڈیو کے قیام پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان ڈین اف فیکلٹی ڈاکٹر عرب ناز اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور اس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -