کنڈوں اوربجلی کے ناجائز  استعمال کے خلاف  کارروائی 1.21 ملین ریکور

 کنڈوں اوربجلی کے ناجائز  استعمال کے خلاف  کارروائی 1.21 ملین ریکور

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف کاروائی کے دوران  بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 1.21 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، کمرشل صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.21 ملین روپے،ٹیوب ویل نادہندہ گان سے 0.04 ملین روپے،انڈسٹریل نادہندہ گان سے 0.43 ملین روپے،بجلی چوری پر جرمانہ کی مد میں 0.04 ملین روپے،جبکہ مجموعی طورپر نادہندہ گان سے 1.53 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، اسی طرح بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 13 نادہندہ گان کی بجلی منقطع کردی گئی5 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،21 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،  بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی.یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -