خواتین کرکٹر کی تربیت کیلئے پی سی بی کا سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رابطہ

  خواتین کرکٹر کی تربیت کیلئے پی سی بی کا سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رابطہ

  

پشاور (نیوز رپورٹ)پی سی بی نے خواتین کیلئے علیحدہ کرکٹ کوچنگ کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رابطہ کیا ہے تاکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ اکیڈمی جس میں اس وقت صرف مرد کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جاسکے. ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وومن ونگ نے اپنے کوچز سے رابطہ کرکے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ سے اکیڈمی کے اوقات کار اور چارجز کے حوالے سے معلوما ت حاصل کی ہیں تاکہ باقاعدہ معاہدے کے بعد خواتین کی کرکٹ تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جاسکے. ان خواتین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچز ٹریننگ دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -