عشرت رحمت العالمین ؐ کے حوالے سے نور تقریبات کا آغاز

  عشرت رحمت العالمین ؐ کے حوالے سے نور تقریبات کا آغاز

  

           نوشہرہ(بیور ورپورٹ)ضلع نوشہرہ میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے پرنور تقریبات کا آغاز وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور صوبای حکومت خیبر پختونخوا جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت امسال ضلع نوشہرہ میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے پرنور تقریبات کا آغاز کردیا گیاہے۔ تمام سرکار و غیر سرکاری سکولوں میں رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت, سیرت اور تعلیمات سے متعلق مختلف قسم کے مقابلے منعقد کے جارہے ہیں  جس میں قرت,حمد نعتیہ مقابلے اور ریاست مدینہ اور ریاست مدنیہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر تقریری مقابلے نمایاں ہے۔ تقریبات میں خصوصی طور پر مقامی علما کو خصوصی دعوت دی جارہی ہے تاکہ ریاست مدینہ اور ریاست مدنیہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق روشنی ڈالیں اس سلسلے میں محکمہ اوقاف جانب جاری کردہ شیڈول کے تحت عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ  ہائی سکول پبی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم سارہ تواب عمر, ٹی ایم او پبی اخلاق حسین, اور مقامی علما اور اور سابقہ کونسلرز اور ناظمین نے شرکت کی۔شرکا نے ریاست مدینہ اور ریاست مدنیہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جبکہ طلبا نے قرت,حمد نعتیہ مقابلے پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم سارہ تواب عمر نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہنا تھا کہ رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات ہم سب کیلے مشعل راہ ہے ہم سب کورحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان, صوبای حکومت خیبر پختونخوا اورڈپٹی کمشنر نوشہرہ  کے احکامات کی روشنی میں تحصیل پبی میں رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ تقریبات منعقدکے جایں گے*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -