مانگڑھ میں عوامی مسائل  کے حل کیلئے کھلی کچہری

    مانگڑھ میں عوامی مسائل  کے حل کیلئے کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورو رپورٹ)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرنوشہرہ میر رضا اوزگن کی زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ کے علاقے امانگڑھ میں  کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ جس میں علاقہ عوام سابقہ ناظمین اور سابقہ کونسلرزنے شرکت کرکے اپنے مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقارکی موجودگی میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیاکھلی کچہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان, اسسٹنٹ ڈاریکٹر نادرا, ٹی ایم او نوشہرہ ادریس خان, محکمہ تعلیم کے افسران, لوکل گورنمنٹ اور پولیس کے نماندے, تحصیلداران، ماتحت محکموں کے افسران,ریونیو سٹاف اور علاقہ مشران, سابقہ ناظمین, علاقہ عمادین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں علاقہ عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ زیادہ تر مسال صفای, بجلی گیس لوڈشیڈنگ, شناختی کارڈ کے مسال,لیبر کالونی میں صفای کے مسال, نوجوانوں کیلے کھیل کود کا گرانڈ اور منشیات سے متعلق مسال۔تھے ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو شکایات کے فوری  حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر نوشہرہ کی تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور ریونیو درباروں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔