محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، 800کنال سرکاری اراضی واگزار

    محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، 800کنال سرکاری اراضی واگزار

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن کی کارروائی جھنگ کے علاقہ اٹھارہ ہزاری میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بلوچ خاندان سے صوبائی حکومت کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی اٹھارہ ہزاری کے علاقہ چک نمبر 10/3 سے800 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3کروڑ روپے ہے ممتاز حسین اور قیصر خان بلوچ وغیرہ عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قابض تھے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن کی سربراہی میں پولیس اور محکمہ مال نے قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ٹریکٹر ہل چلا کر قابضین سے سرکاری زمین واگزار کرالی گئی واگزار شدہ تمام اراضی محکمہ مال کے حوالے کردی گئی ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھلی کچہری میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ 

اینٹی کرپشن کارروائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -