مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع کے لگائے جائیں گے: حما د اظہر

مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع کے لگائے ...

  

           اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع کے لگائے جائیں گے۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے برطانیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ مستقبل  میں توانائی کے  تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع کے لگائے جائیں گے۔ کوئی بھی منصوبہ درآمدی کوئلے پر نہیں لگایا جائے گا۔ پاکستان میں 2030تک ساٹھ فیصد توانائی متبادل ذرائع سے پیدا کی جائے گی۔ اس موقع پر برطانوی سفیر نے توانائی کے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔

حماد اظہر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -