نوشہرہ‘ جلوزئی پولیس کی کامیاب کارروائی مویشی چور گروہ گرفتار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ:۔جلوزئی پولیس کی کامیاب کاروائی مویشی چور گروہ گرفتار۔چوری کی گئی مویشیوں کی فروختگی نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد،تفصیلات کے مطابق09-10-2021 کو محمد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا میرے اور پڑوسی کے 03 گائے گھر کے قریب چر رہے تھے۔جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔ ظفر خان SHO جلوزئی نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کیلئے کوششیں شروع کردی۔علاقے میں مخبروں اور اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اپناتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان مشتاق ولد عبدالملک اور حضرت شیر ولد گلاب ساکنان مندنی چارسدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے مویشی چوری کرکے فروخت کر دئیے ہیں۔ملزمان کی نشاندہی پر فروختگی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی مزید تفتیش جاری ہے۔