ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

 ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

  

 اسلام آباد (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقِری نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -