محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے، بابر اعوان 

محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے، بابر اعوان 

  

راولپنڈی(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے وزیر اعظم کے مشیر برائے  پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اسلام کے ہیرو تھے انہوں نے کہاکہ کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عام سرزمین نہیں یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جب ظلم ہوتا ہے تو ہر انسان اور مسلمان تڑپتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے تو ابھینندن کو مزیدار چائے پلا کر بھیجا تھا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان رات کو جاگتے تھے اور ہم سب سکون سے سوتے،پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال میں سب نے کہا سال 89 کی صورتحال پیدا ہوگی لیکن نہیں ہوئی،بارڈر مینجمنٹ کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا گیا

بابراعوان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -