ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: جنرل باجوہ
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سٹرٹیجک ویپن سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس مو قع پر چین کے سینئرحکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائیگا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر حدنگاہ سے آ گے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کیلئے ایئر ڈیفنس کی صلا حیتو ں پر بھی روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرا ت کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئیگا۔
جنرل باجوہ