افغانستان میں عراق اور شام سے عسکریت پسند آرہے ہیں، پیوٹن

        افغانستان میں عراق اور شام سے عسکریت پسند آرہے ہیں، پیوٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے خبردار کیا ہیکہ عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان آرہے ہیں، خدشہ ہے دہشت گرد پڑوسی ریاستوں میں صورتِ حال غیر مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق روسی صدرپیوٹن نے گزشتہ روزماسکو میں انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغان عوام کی روایات، ثقافت اور تاریخ کی خلاف ورزی کرتے  ہوئے  افغانستان میں مداخلت کی،جس کے افسوس ناک نتائج نکلے۔ اس کے علاوہ روسی صدر نے سابق سوویت ریاستوں کی سکیورٹی سروس کے سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی صورت حال آسان نہیں ہے،عراق اور شام سے عسکری کارروائیوں کا تجربہ رکھنے والے شدت پسندوں کو وہاں بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے ہ دہشت گرد پڑوسی ریاستوں میں صورت حال کو غیر مستحکم کرنیکی کوشش کریں اور وہ براہ راست انتہا پسندی پھیلانے کی کوشش کریں۔
 
پیوٹن

مزید :

صفحہ اول -