الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منسوخ  

 الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے دو ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے کمیٹی کا اجلاس چیرپرسن ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی پارلیمنٹ ہاوس میں ہونا تھا تاہم اراکین کی عدم شرکت کی وجہ سے چیرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی ہدایت پر اجلاس منسوخ کردیا گیااجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بحث کی جانی تھی جو امسال 26جولائی کو ریٹائرڈ ہوئے تھے اور آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی دوبارہ تقرری 120دنوں میں وزیر اعظم پاکستان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی جانی چاہیے تھی اس سلسلے میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تحریری مشاورت میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام بھجوا دئیے گئے پارلیمانی کمیٹی کو وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے لئے احسن محبوب،ایڈوکیٹ راجہ عامر خان اورڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام تجویز کئے گئے تھے جبکہ خیبر پختنونخواہ کیلئے جسٹس ر اکرام اللہ خان،فرید اللہ،مزمل خان کے نام تجویز کئے تھے اسی طرح اپوزیشن لیڈر نے پنجاب کیلئے جسٹس ر طارق افتخار،جسٹس ر مشتاق احمد، خالد مسعود چوہدری،عرفان قادر،محمد جاوید انور، عرفان علی کے نام تجویز کئے تھے جبکہ خیبر پختونخواہ کیلئے سید افسر شاہ،صفدر حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کئے تھے۔

 منسوخ  

مزید :

صفحہ اول -