انسانی بنیادوں پرطالبان کی مدد کرینگے حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترک وزیر خارجہ

 انسانی بنیادوں پرطالبان کی مدد کرینگے حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترک وزیر ...

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہے لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے  انقرہ میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو  طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے، در حقیقت انھیں تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں،  افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان ہم منصب کو بتایا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور خواتین کو ملازمتوں  پر واپس آنے کی اجازت دیں۔دوسری جانب افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد فوری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ک وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -