لاہور بورڈ ٍانٹر میڈیٹ پارٹ ٹو امتحانا ت کے نتائج جاری، رزلٹ 98.17فیصد رہا

لاہور بورڈ ٍانٹر میڈیٹ پارٹ ٹو امتحانا ت کے نتائج جاری، رزلٹ 98.17فیصد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور (لیڈی رپورٹر)انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔چیئر مین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے انٹر میڈیٹ امتحا نا ت کے نتا ئج کا اعلا ن کیا۔انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021ء میں 31353بچوں نے اے پلس نمبر لئے۔23737 طلبہ نے اے گریڈ نمبرلئے،29601طلبہ نے بی گریڈنمبر لئے، 35067طلبہ نے سی گریڈ میں نمبر لئے،39219 طلبہ نے ڈی گریڈ میں نمبر لئے،24347 طلبہ نے ای گریڈ میں نمبر لئے ہیں۔انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کامیابی کا تناسب اٹھانوے اعشاریہ ایک سات فیصد رہا، ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد وہ بچے فیل ہوئے،جو امتحانات سے غیر حاضر رہے،امتحان میں غیر حاضر بچے 27نومبر کو امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز انٹر میڈیٹ کے نتا ئج کا اعلا ن کیا گیا۔پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیا بیو ں کا تسلسل جاری رکھا اور تمام بورڈز میں پنجاب کالج کے طلبہ سرفہرست رہے۔اب تک کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پنجاب کالجز کے 84طلبہ نے 1100میں سے 1100نمبرز حاصل کئے ہیں،جس کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ لاہور بورڈ میں 27،گوجرانوالہ میں 8،فیصل آباد14،ملتان 21،ساہیوال5،بہاولپور7،راولپنڈی اور سرگودا بورڈز میں ایک ایک طالب علم نے 1100میں سے 1100نمبرز لئے۔ چیئر مین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے پریس کانفرنس میں انٹر میڈیٹ امتحا نا ت کے نتا ئج کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا یہ امتحان لینا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔ لاہور بورڈ میں ایک لاکھ نوے ہزار طلبا و طالبات کا امتحان لیا گیا۔تین ہزار سے زائد سٹاف کی مدد سے ایگزام کنڈکٹ کروایا گیا۔ین سی او سی کی ہدایت کے مطابق کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھاگیا۔پالیسی کے تحت الیکٹو مضامین کا امتحان لیا گیا۔ پانچ فیصد اضافی نمبرز کمپلسری مضامین میں ایڈ کیئے گئے۔ ہمیں کہا گیا تئتیس فیصد نمبر دیکر بچوں کو پاس کیا جائے گاجو بچے اس امتحان میں حاضر نہیں ہو سکے ان کیلئے ستائیس نومبر کو سپیشل امتحان ہو گا کوئی بچہ غیر حاضر تھا اور جو بچے تیتیس فیصد نمبر کو قبول نہیں کریں گے ان کیلئے سپیشل امتحان ہو گا۔
انٹرمیڈیٹ نتائج

مزید :

صفحہ اول -