انٹر پارٹ ٹو امتحانات،189529بچوں بچیوں نے حصہ لیا

انٹر پارٹ ٹو امتحانات،189529بچوں بچیوں نے حصہ لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)انٹرمیڈیٹ امتحا نا ت میں چون ہزار پرائیویٹ جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار ریگولر بچوں نے حصہ لیا،جن میں نوے ہزار بچے اور چھیانوے ہزار بچیاں امتحان میں شامل ہوئیں۔انٹرمیڈیٹ امتحان میں شرکت کرنیوالے اْمیدواران نے اختیاری مضامین کے پرچے دیئے۔ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان(پارٹ ٹو) 2021 مورخہ 10جولائی سے شروع ہوئے اور امتحان میں 189529 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 92001 لڑکے اور  97528 لڑکیاں شامل تھیں، سالانہ امتحانات کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جبکہ دانش سکولوں کے طلباو طالبات کیلئے حاصل پور، چشتیاں، رحیم یار خان، ہرنولی پور، ڈی جی خان، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا۔ ضلع قصور میں لڑکیوں کیلئے 37،لڑکوں 32،ضلع شیخوپورہ میں لڑکیوں کیلئے 33، لڑکوں کیلئے25، ننکانہ میں لڑکیوں کیلئے18، لڑکوں کیلئے14،  ضلع لاہور میں لڑکیوں کیلئے132 اور لڑکوں کیلئے118جبکہ لاہور مفصل میں لڑکیوں کے 22 اور لڑکوں کیلئے 22 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔امتحانی مراکز کے ماحول کو پر سکون اور کوڈ 19 کے حوالے سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے اور اس سلسلہ میں سپریٹنڈنٹس کو اضا فی ادائیگیاں بھی کی گئی۔ امتحانی مراکز کی بھر پور مانیٹرنگ کی اور موبائل انسپکٹرز،اقامتی انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈ تشکیل دیے گئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com)پر میسر ہے۔

بچے تعداد

مزید :

صفحہ اول -