اشتعال انگیز تقریر کیس، محسن داوڑ، منظور پشتین سمیت 4ملزم اشتہاری قرار

اشتعال انگیز تقریر کیس، محسن داوڑ، منظور پشتین سمیت 4ملزم اشتہاری قرار

  

 کراچی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں محسن داوڑ سمیت 4 ملزمان کو ا شتہاری قرار دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محسن داوڑ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔ مفرور قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد شفیع، ہدایت اللہ پشین اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس دا خل دفتر کردیا۔ عدالت میں مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں۔ رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی، بلدیہ ٹان، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ کیس میں علی وزیر گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

محسن داوڑ اشتہاری

مزید :

صفحہ اول -