عمران خان نے اقتدار میں آکر ڈوبتی معیشت کو بچایا:شوکت ترین 

      عمران خان نے اقتدار میں آکر ڈوبتی معیشت کو بچایا:شوکت ترین 

  

نیو یارک(ارشد چودھری سے)  وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا  ہے کہ عمران خان نے اقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا،انقلابی اقدامات کیے، حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ سیپاکستان کی معیشت متاثرہوئی، عمران خان نے اقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا اور پاکستانی معیشت کو بچانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زراعت اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کیے، پاکستانی معیشت 5فیصدکی رفتارسے زیادہ ترقی کریگی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈیپرکام جاری رکھے ہوئے ہیں، نوجوان ملکی آبادی کا60فیصدہیں جنہیں نوکریاں چاہئیں، حکومت سستے گھر اور صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو کورونا وبا وسے شدیدنقصان پہنچا، حکومت نے کوروناوباکاموثرطریقے سے مقابلہ کیا، مستحکم طبقے کوترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔  افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے، بحران سنگین ہواتومہاجرین مختلف ممالک میں جانے پرمجبورہوں گے، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے حق میں ہیں۔ اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین نے ورلڈ بینک کے نائب صدراوروفد سے ملاقات کی تھی، ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، وفاقی وزیر حماد اظہر،وزیر اکنامک افیئرعمرایوب نے ویڈیولنک سے شرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک،سفیرپاکستان ڈاکٹراسدمجید خان ودیگرحکام بھی شریک ہوئے۔ وزیرخزانہ نے پاکستان سروس ڈلیوری بہتربنانے میں عالمی بینک کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے نفاذمیں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں ترقی اہداف کیلئے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہاکہ بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ترک ہم منصب لطفی الوان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کا اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔ ترکی نے زراعت، تعمیرات اور سیاحت سمیت اہم شعبوں کی ترقی میں معاونت کی پیشکش کی۔

شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -