نئی صنعتوں کے قیام سے پاکستان  میں ٹیکنالوجی آئے گی‘ حسان خاور

نئی صنعتوں کے قیام سے پاکستان  میں ٹیکنالوجی آئے گی‘ حسان خاور

  

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاورنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور نئی سرمایہ کاری لانے کے لیے صنعت کاروں کو خصوصی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارو ں کی سہولت کے لیے وزیراعلی پنجاب کی طرف سہولت سیل کا قیام تاریخی قدم ہے۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کے معاملے میں پنجاب سب سے آگے ہے۔ حسان خاورنے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام سے پاکستان میں ٹیکنالوجی آئے گی۔ نئی صنعتیں لگنے سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ معروف بزنس مین قمر خان کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ''چیف منسٹر انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل'' کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔حسان خاورنے کہا کہ ہم نے ترقی کے سفر کی منازل طے کرکے ایشین جائنٹ بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پنجاب میں صنعتیں لگانے کے خواہشمند ہیں۔ قمر خان نے کہا کہ پنجاب میں چیف منسٹر انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل کے قیام سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانیاں اور سہولت فراہم کرنے پر بزدار حکومت کے شکر گزار ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاورنے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس کے منصوبوں کے لئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پلیٹ فارمز پر کھیل اور کھلاڑیوں کی ترویج کی جائے گی۔ تحریک انصاف حکومت نے کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ پنجاب کے کھلاڑی بین اقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -