این اے 133ضمنی الیکشن  جمشید اقبال چیمہ امیدوار نامزد 

 این اے 133ضمنی الیکشن  جمشید اقبال چیمہ امیدوار نامزد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے این اے 133کے ضمنی الیکشن کیلئے جمشید اقبال کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کر دیا۔ این اے 133  سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک چند روز قبل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ عمران خان کی صدارت میں لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پارلیمانی بورڈ نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے متفقہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔ 
جمشید اقبال چیمہ

مزید :

صفحہ اول -