پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرناجانتا ہے،ترجمان دفترخارجہ

      پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرناجانتا ہے،ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے بھارتی وزیر کا شر انگیز بیان بی جے پی،آر ایس ایس کی پاکستان دشمنی کے ذریعہ علاقائی تناؤ بڑھا کر نظریاتی و سیاسی پھیلاو کے حصول کی کوشش ہے۔ تر جمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہاپاکستان بھارتی وزیر داخلہ کے غیر ذمہ دا ر ا نہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید ترین الفاط میں مذمت کرتا ہے،بھارتی وزیر داخلہ نے بیان میں پاکستان میں خودساختہ سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکی دی تھی۔ بھارتی وزیر کا شر انگیز بیان بی جے پی،آر ایس ایس کی پاکستان دشمنی کے ذریعہ علاقائی تناؤ بڑھا کر نظریاتی و سیاسی پھیلاو کے حصول کی کوشش ہے ایسے بیانات بھارت کی مسلما نوں و دیگر اقلیتوں اور مقبو ضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی و منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان با ر ہا بین الاقوامی برادری کی توجہ بھارت کے بہیمانہ فالس فلیگ آپر یشنز کی منصوبوں کی جانب مبذول کرا چکا ہے،ان بہیمانہ فالس فلیگ آپر یشنز کے ذریعہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ہم کسی قسم کی جارحیت کے مقابلہ کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ 2019 ء میں پاکستان نے بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچر کا فوری و موثر جواب دیا اس دوران بھارتی جنگی طیار ہ گرایا اور پائلٹ کو گرفتار کیا گیا یہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے ہماری مسلح افواج کی تیاری اور صلاحیت کا اظہار ہے۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -