سی پیک منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز اپنا کردار ادا کرینگے، خالد منصور
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز اپنا کردار ادا کریں گے ہم چاہتے ہیں این او سی کے عمل کو انتہائی آسان بنایا جائے، اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج اس پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، سی پیک کا فیز ون پایہ تکمیل تک پہنچنے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس سیل کی تقریب میں ہم موجود ہیں اس کا آئیڈیا دو ہفتے قبل وزیراعظم زیر بحث آیا۔ خالد منصور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں این او سی کے عمل کو انتہائی آسان بنایا جائے، ایسا نظام ہو جس کے ذریعے ایک ونڈو سے تمام سہولیات میسر ہو جائیں، وزیراعلی نے قدم اٹھایا ہے اس کی مثال ہم دوسرے صوبوں کو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج اس پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، سی پیک کا فیز ون پایہ تکمیل تک پہنچنے جارہا ہے ہم نے اس میں 13 بلین روپے کی انویسٹمنٹ کی، 12 بلین کی انویسٹمنٹ آئندہ 9 سے 12 ماہ تک ہو جائے گی۔
خالد منصور