سوشل میڈیا پر شرارت مہنگی پڑگئی، امریکی حکام کی شکایت پرلاہور سے طالبعلم گرفتار

  سوشل میڈیا پر شرارت مہنگی پڑگئی، امریکی حکام کی شکایت پرلاہور سے طالبعلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی)پاکستانی طالب علم کو سوشل میڈیا پر شرارت  مہنگی پڑگئی، بچگانہ حرکت کے باعث  امریکا میں بیٹھے انٹیلی جنس ادارے  بھی متحرک ہوگئے۔لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی طالب علم حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں اچانک بیگ سے پستول نکالا، ویڈیو بنائی اور اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کردی۔ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی حکام نے انٹرپول کے ذریعے پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سے رابطہ کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق انٹر پول سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر کرائم ونگ نے طالب علم حسین آصف کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق طالب علم ایک نجی کالج میں پڑھتا ہے اور اسے  برآمد ہونے والا پستول جعلی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی، جنہوں نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکی حکام کو ارسال کر دی ہے۔ 
طالبعلم گرفتار

مزید :

صفحہ اول -