شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد دادا للہ ہلاک 

  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد دادا للہ ہلاک 

  

         میرانشاہ  (مانیڑرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو مار ڈالا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔ 

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -