حلیم عادل شیخ نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے،سعید غنی 

  حلیم عادل شیخ نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے،سعید غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے جھوٹے الزام لگانے سے متعلق درخواست وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ جمعرات کوکراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کے روبرو وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف جھوٹے الزام لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا۔ سعید غنی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھ پر حلیم عادل شیخ نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ میرے خلاف لگے الزامات کو ثابت کیا جائے۔الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں معافی مانگی جائے یا جرمانہ دیا جائے۔ عدالت نے بیان قلمبند کرنے بعد درخواست کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے۔ مجھے پریس کانفرنس میں لینڈ گریبر کہا گیا۔ میرے لیے کہا گیا کہ میں منشیات فروش ہوں۔ میں نے متعدد قانونی نوٹس بھیج کر جواب مانگا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ میں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -